LIVE

موبائل فون کو ڈبے میں بند کریں اور اپنا وقت بچائیں

ویب ڈیسک
May 27, 2019
 

اصل میں یہ ڈبے کھانے پینے کی چیزوں کے لیے بنائے گئے تھے۔ فوٹو کریڈٹ : کچن سیف 

کسی بھی شے کی عادت آسانی سے ہوتی ہے لیکن یہ عادت چھوڑنی ہو تو مشکل میں شروع ہو جاتی ہے مگر اس مسئلے کا حل یہ نکلا کہ اینٹی ٹیمٹیشن نامی ایک ڈبہ تیار کیا گیا۔ 

مسئلاً موبائل کی عادت اگر چھوڑنی ہے تو اس ڈبے کو استعمال کرلیں۔اصل میں یہ ڈبہ کھانے پینے کی پسندیدہ چیزوں سے دور رہنے کے لیے دستیاب تھا لیکن لوگوں نے اس کا استعمال موبائل سے وقتی طور پر جان چھڑوانے کے لیے بھی کرنا شروع کردیا ہے۔ 

اس ڈبے کے اوپر ایک ٹائمر لگا ہوا ہے جس کی مدد سے اس میں رکھی گئی اشیاء مخصوص دورانیے کے لیے بند کی جا سکتی ہیں۔ٹائمر پر سیٹ کیے گئے ٹائم سے پہلے یہ ڈبہ نہیں کھولا جا سکتا۔

حال میں ہی میں ٹویٹر پر ایک صارف نے ڈبے میں بند اپنے موبائل کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ موبائل کو کچھ دیر اپنے آپ سے دور کر دینے سے وہ اپنے کاموں پر دھیان دے سکتی ہیں۔

اسی لیے کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے۔