LIVE

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

ویب ڈیسک
June 10, 2019
 

فائل فوٹو

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

عیدالفطر کے بعد پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 15 پیسے مہنگا ہوگیا جس سے اس کی قدر 150.75 روپے ہوگئی جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 150.50 روپے ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 2.70 روپے اضافے سے 151.50 کا ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوکر 150.10 روپے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.70 روپے اضافے ہوا جس سے ڈالر 150.50 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت 1.30 روپے اضافے سے 149.50 روپے ہوگئی۔