LIVE

حکومتی اراکین کے احتجاج کے بعد قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر تک ملتوی

ویب ڈیسک
June 14, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجٹ پر بحث شروع کی تو حکومتی اراکین نے احتجاج شروع کردیا، ہنگامہ بڑھنے پر اجلاس پیر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بجٹ پر بحث شروع کرنے کا موقع دیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بات کروں گا لیکن شرط یہ ہے آپ میرے بعد ایم ایم  اے کے ارکان کو موقع دیں گے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا آپ بات نہیں کرنا چاہ رہے تو مائیک کسی اور کو دے دوں؟۔

بجٹ پر بحث شروع ہونے سے قبل شہباز شریف حکومتی اراکین کی مداخلت پر کبھی بیٹھتے اور پھر تقریر کرتے تاہم ان کے اظہار خیال کے دوران حکومت اراکین شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی دھاندلی زدہ حکومت کا بجٹ پیش کیا گیا، پہلے یہ دو منی بجٹ لےکر آئے، یہ تاریخ کی سب سے زیادہ دھاندلی زدہ حکومت ہے۔