LIVE

پنجاب حکومت نے میٹرو بس لاہور اور راولپنڈی کے کرایوں میں اضافہ کردیا

ویب ڈیسک
June 15, 2019
 

لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس کی کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، محکمہ خزانہ پنجاب  — فوٹو: فائل 

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا۔

ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق بسوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سےہوگا اور اِس اضافے سے سالانہ سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت میٹرو بسوں پر سالانہ 9 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی۔

ذرائع محکمہ خزانہ نے بتایا کہ میٹرو بسوں پر اشتہارات لگا کر ان سے آمدن بھی حاصل کی جائے گی جب کہ صوبائی حکومت نے جاری منصوبوں پر سبسڈی بھی کم کردی ہے۔