LIVE

ماضی کی اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

ویب ڈیسک
June 23, 2019
 

شادی پر بہت خوش ہوں اور شوہر نے ایک گھر اور گاڑی تحفہ میں دی ہے، اداکارہ کی جیو نیوز سے گفتگو  — فوٹو: فائل 

لاہور: ماضی کی سپرہٹ اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔ 

ماضی کی لیجنڈری اداکارہ نے 20 سالہ فلمی کیریئر میں 300 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انجمن نے 80 اور 90 کی دہائی میں فلم نگری میں راج کیا اور ان کی اداکار سلطان راہی کے ساتھ جوڑی  سب سے کامیاب جوڑی تصور کی جاتی تھی۔

اداکارہ کی پہلی شادی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک سے ہوئی تھی جس کے بعد وہ برطانیہ چلی گئیں تھی جب کہ ان کے 2 بیٹے اور ایک صاحبزادی ہیں۔

— فوٹو: سوشل میڈیا

ان کے شوہر کو 6 سال قبل لاہور میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ وطن واپس لوٹی تھیں۔

اداکارہ انجمن نے وسیم عرف لکی علی سے دوسری شادی انتہائی سادگی سے کی ہے لکی علی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں۔

 اداکارہ انجمن کا کہنا تھا کہ شادی پر بہت خوش ہوں اور شوہر نے ایک گھر اور گاڑی تحفے میں دی ہے۔

اداکارہ انجمن کی لکی علی سے شادی کی تصاویر بھی منظرعام پر آگئیں ہیں جس میں وہ عروسی جوڑے میں خوبصورت نظر آرہی ہیں۔