LIVE

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ

ویب ڈیسک
June 24, 2019
 

برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نک کارٹر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آئی ایس پی آر — فوٹو: آئی ایس پی آر

لندن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی وزرات دفاع کے دورے کے موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نک کارٹر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وفود کی سطح پر مذاکرات میں جیو اسٹریٹجک صورتحال اور پاک برطانیہ عسکری تعاون پر بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹرنیشنل اسٹریٹجک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز میں بھی ہونے والی تقریب میں خطاب کیا تھا۔