بہتر سیکیورٹی کے نتیجے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی: آرمی چیف


لندن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ بہتر سیکیورٹی کے نتیجے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔

انٹرنیشنل اسٹریٹجک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دیرپا امن اور استحکام حاصل کرنے کے قریب ہے، دیرپا امن و استحکام میں بامقصد عالمی شراکت اور حمایت اہم ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے میں بامقصد عالمی شراکت ،حمایت اور عزم اہمیت کے حامل ہیں، بہتر سیکیورٹی کے نتیجے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی، غیر ملکی سرماریہ کاری علاقائی رابطوں کے لیے مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں :