LIVE

حافظ سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

ویب ڈیسک
July 17, 2019
 

 انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا— فوٹو: فائل 

کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔

اپنی ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 10 سال کی تلاش کے بعد ممبئی حملوں کے نام نہاد ماسٹر مائنڈ کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 






انہوں نے کہا کہ گرفتاری 10 سال کی تلاش کے بعدعمل میں آئی، ان کی تلاش کیلئے 2 برسوں سے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔

یاد رہے کہ پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق حافظ سعید کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ انہیں گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حافظ سعید کو جیل بھیجنے کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت کی منظوری کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔