LIVE

سزا معطل ہو تو بھی الیکشن کیلئے نااہلیت برقرار رہے گی، سپریم کورٹ

آصف بشیر چوہدری
July 22, 2019
 

جرم کی سزا پر ہونے والی نااہلی تب تک قائم رہے گی جب تک اپیل کے کیس میں سزا کالعدم قرار نہیں دے دی جاتی، جسٹس اعجاز الاحسن کا تحریری فیصلہ— فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سزا کی معطلی ،جرم ثابت ہونے کی وجوہات ختم نہیں کرتی ، اپیل کے مرحلے میں سزا معطل ہو تو بھی الیکشن کیلئے نااہلیت برقرار رہے گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نااہلی سے متعلق ایک تفصیلی فیصلے، جسے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا، کہا ہے کہ جرم کی سزا پر ہونے والی نااہلی تب تک قائم رہے گی جب تک اپیل کے کیس میں سزا کالعدم قرار نہیں دے دی جاتی ۔

نااہلیت کا یہ کیس سپریم کورٹ میں اس وقت زیر سماعت آیا تھا جب گجرات میں یونین کونسل الیکشن کے ایک انتخابی تنازع پر سپریم کورٹ نےامیدوار کی سزامعطل ہوجانے کے باوجوداسے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی تھی ۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے گزشتہ سال سماعت مکمل کرکے مختصر فیصلہ سنایا تھا ۔ اب بنچ کے رکن جسٹس اعجازالاحسن نے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ۔