LIVE

انسان نما روبوٹ لیجانے والا روسی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے منسلک ہونے میں ناکام

روزنامہ جنگ
August 25, 2019
 

انسان نما روبوٹ لے کر جانے والا روسی خلائی جہاز آج ہفتے کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے منسلک ہونے کی کوشش میں ناکام رہا۔

بتایا گیا ہے کہ پہلی کوشش میں ناکامی کے بعد اب یہ جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے منسلک ہونے کی دوبارہ کوشش کرے گا۔

روسی خبر رساں اداروں کے مطابق سویوز خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے فقط سو میٹر دور تھا، جب اسے خلائی اسٹیشن سے منسلک ہونے کی کوشش روکنا پڑی۔