LIVE

ایپل کے پارٹس اب عام دکانوں سے ملیں گے

ویب ڈیسک
August 29, 2019
 

فائل فوٹو

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے اسمارٹ فونز کے پارٹس ریپئرنگ کے لیے عام دکانوں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایپل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کمپنی اپنے ٹوٹ پھوٹ کے شکار موبائل فونز سمیت دیگر قابل درست اشیاء کو اچھی شہرت کی عام ریپئرنگ شاپس کو فراہم کرے گی۔

ایپل کے مطابق اس پروگرام سے فونز کی ٹوٹی ہوئی اسکرینوں، خراب چارجنگ پورٹس اور دیگر خرابیوں کو درست کرنے کی صارفین کی لاتعداد شکایتوں کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

ایپل کا کہنا ہےکہ اس پروگرام کو دیگر ملکوں تک پھیلانے سے پہلے امریکا سے شروع کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت بہترین وارنٹی پر کام کرنے والی ریپئرنگ شاپس کو بنا وارنٹی والے پارٹس ریپئر کے لیے دیے جائیں گے جب کہ اس کے عوض انہیں وہی قیمت ادا کی جائے گی جو کمپنی کے منظور شدہ ڈیلرز کو دی جاتی ہے۔