LIVE

پاک سری لنکا سیریز، کرکٹ دیوانوں کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

جنگ نیوز
September 07, 2019
 

فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اور سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت یوم عاشور کے بعد شروع ہوگی جس کے لیے پہلے مرحلے میں آن لائن اور  پھر نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے جب کہ  وی وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ 3 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

پاک سری لنکا سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی، سری لنکن ٹیم کراچی میں تین ون ڈے اور لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

کراچی میں 3 ون ڈے میچز 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول ہیں جب کہ لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو میچ کھیلے جائیں گے۔