LIVE

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات

ویب ڈیسک
September 18, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہناہےکہ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور امریکا کےحوالے سے امور زیر غور آئے جب کہ وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ دورہ امریکا سےقبل وزیراعظم سعودی عرب بھی جائیں گے۔