LIVE

پاک سری لنکا سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

عتیق الرحمٰن
September 21, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 27 سمتبر سے کراچی میں شروع ہو گی جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں کھیلی جائے گی۔

تمام میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گئی ہے اور ٹکٹس کوریئر سروس کی مخصوص شاخوں پر دستیاب ہیں۔

آئی سی سی کا سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار

ذرائع کے مطابق تمام میچز کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کےبعد آئی سی سی نے بھی پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھی اپنے آفیشلز کی تقرری کے لیے سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آفیشلز کی تقرری کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آفیشلز کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا جس میں میچ ریفری اور امپائرز شامل ہوں گے۔