LIVE

ڈینگی بخار کیسے پھیلتا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں؟

شیبا حیدر
October 09, 2019
 

فائل فوٹو

ملک میں اس سال ڈینگی وائرس کے کئی ہزار کیس رپورٹ ہوئے اور کئی لوگ اپنی جان سے گئے، یہ مرض کیسے پھیلتا ہےاور اس کی علامات کیا ہیں؟ 

ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے، متاثرہ شخص تیزبخار میں مبتلا ہوسکتا ہے، اس کے جسم میں درد ہوتا ہے اورسرخ دھبے بھی پڑسکتے ہیں ۔ 

ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کے مرض میں مبتلا 80 فیصد افراد کو اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کا علاج گھر پر ممکن ہے۔

ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔

ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔

 طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کے لیے اسپتال جائیں ۔