کے پی کے حکومت کا ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مساجد کی خدمات لینے کا فیصلہ

فائل فوٹو—

ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے خیبر پختونخوا کی حکومت نے مساجد کے خطیبوں اور آئمہ کرام کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر سے 10 ہزار سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور حکومت اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں بھی رواں برس اب تک 2500 سے زائد افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ایسے میں خیبرپختونخوا حکومت نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے خطیبوں اور آئمہ مساجد کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے صوبہ بھر کے خطیبوں اور آئمہ کرام کو خط بھیجا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ لا علمی کے باعث ڈینگی بخار تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے، اس سے بچاؤ کی آگاہی مہم میں صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کام کر رہا ہے۔

خط میں درخواست کی گئی کہ مساجد میں بھی عوام کو ڈینگی بخار سے بچاؤ سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔


مزید خبریں :