LIVE

مرید عباس قتل کیس میں نئی پیشرفت

ویب ڈیسک
October 12, 2019
 

مرید عباس کو ملزم عاطف زمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ فوٹو: فائل

اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل سے متعلق کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

مرید عباس قتل کیس میں چند روز قبل گرفتار ہونے والے ملزم عادل زمان کو شناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں دو گواہوں نے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو پہچان لیا۔

گواہوں نے عدالت میں بتایا کہ خضرت حیات کے ساتھ عاطف زمان سے پیسے لینے بخاری کمرشل گئے تھے، عاطف زمان سفید رنگ کی گاڑی میں آیا، عاطف زمان نے خضر حیات کو اپنی طرف بلایا اور فائرنگ شروع کر دی۔

گواہوں نے یہ بھی بتایا کہ عادل زمان بھی فائرنگ کے دوران موٹر سائیکل سے اترا اور بھاگ کر عاطف زمان کی گاڑی بیٹھ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گولیاں لگنے کے بعد خضر حیات زمین پر لیٹ گیا جب کہ فائرنگ کے بعد دونوں ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔