LIVE

پیرس کے چڑیا گھر میں پراسرار مخلوق

ویب ڈیسک
October 17, 2019
 

پیرس کے چڑیا گھر میں ایک پراسرار مخلوق کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

اس مخلوق کو "بلاب" کا نام دیا گیا ہے اور ماہرین کے مطابق اس میں ایسی حیرت انگیز خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کو وہ بیان بھی نہیں کر سکتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نہ تو کوئی جانور ہے نہ ہی فنگس جب کہ اس مخلوق کا نہ ہی منہ، آنکھیں اور معدہ ہے لیکن پھر بھی خوراک تلاش کرکے اسے کھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے اس عجیب و غریب مخلوق پر تحقیق شروع کر دی گئی ہے۔

بلاب کی تقریباً 720 جنسیں ہیں اور یہ بغیرٹانگوں کے چل سکتا ہے جب کہ اگر اسے دو ٹکڑوں میں کاٹا جائے تو صرف دو منٹ میں یہ اپنے زخم بھر کر واپس اپنی اصل شکل میں آ جاتا ہے۔

بلاب کا نام 1958 کی ایک سائنس فکشن ڈراؤنی فلم "بی مووی" پر رکھا گیا ہے کیونکہ اس فلم میں ایک ایلین مخلوق"دی بلاب" اپنے راستے میں موجود تمام چیزوں کو کھا جاتی ہے۔