LIVE

برطانیہ میں 12 دسمبر کو عام انتخابات کا اعلان

ویب ڈیسک
October 30, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد برطانیہ میں 12 دسمبر کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے الیکشن کی درخواست پر ہونے والی ووٹنگ کے حق میں 438 ووٹ ڈالے گئے جب کہ مخالفت میں صرف 20 ووٹ پڑے۔

برطانوی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف کامنز) سے پاس کردہ بل منظوری کے لیے ہاؤس آف لارڈز بھیجا جائے گا اور اس بات کا امکان ہے کہ یہ بل رواں ہفتے کے آخر تک قانون کا حصہ بن جائے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ عوام کو اس بات کا موقع ضرور ملنا چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل اور بریگزٹ کے حوالے سے فیصلہ کر سکیں۔

بورس جانسن پرامید ہیں کہ نئے انتخابات کے ذریعے انہیں عوام دوبارہ سے مینڈیٹ دیں گے تاکہ وہ بریگزٹ ڈیل اور پارلیمانی ڈیڈلاک کو ختم کر سکیں۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم آپس میں بیٹھیں اور بریگزٹ کو مکمل کریں۔

دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کاربن کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن ملک کو تبدیل کرنے کے لیے ہماری نسل کے پاس ایک موقع ہے تاکہ عوام کے ضائع کئے گئے حقوق انہیں دوبارہ دلائے جا سکیں۔

جیریمی کاربن نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے بامقصد اور فطری الیکشن مہم چلائے گی۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی درخواست پر یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل میں جنوری 2020 تک توسیع کی منظوری دیدی ہے۔