LIVE

مہدی حسن جیسی آواز کا مالک کراچی کا رکشہ ڈرائیور

ویب ڈیسک
November 04, 2019
 

ویڈیو اسکرین گریب

کراچی کے رکشہ ڈرائیور  قاسم علی خان کی سریلی آواز میں شہنشاہ غزل مرحوم مہدی حسن  کا گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قاسم علی ایک رکشہ ڈرائیور ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت اور جادوئی آواز بھی رکھتے ہیں۔

ٹوئٹر پر حال ہی میں جیو نیوز کے رپورٹر فیضان لاکھانی نے ان کی ویڈیو شیئر کی جس میں یہ رکشہ ڈرائیور نہایت ہی سریلی آواز میں شہنشاہ غزل مہدی حسن کا گانا ’زندگی میں تو سب ہی پیار کرتے ہیں‘ گنگنا رہے ہیں۔


اس ٹوئٹ میں صارف نے رکشہ ڈرائیور کے بارے میں بتایا کہ قاسم علی کا کلاسیکل گلوکار بننے کا خواب تھا جو کہ غربت کی وجہ چکنا چور ہوگیا۔

قاسم علی اپنا پیٹ پالنے کے لیے رکشہ چلانے پر مجبور ہیں اور ان کا گلوکار بننے کا خواب شاید غربت کی وجہ سے پورا نہ ہوسکا۔

قاسم علی کی ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین اور دیگر معروف شخصیات ان کی  آواز کی تعریف کیے بغیر رہ نہیں سکیں اور اس ویڈیو پر کمنٹس کا سلسلہ اب تک تھم نہیں سکا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے  قاسم علی کی آواز کی تعریف کی۔















اینکر پرسن زین خان نے قاسم علی کی سریلی آواز  کو سراہتے ہوئے ان سے رابطہ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔















محمد سہیل نامی صارف نے کہا کہ اب انہیں کوک اسٹوڈیو میں بلانا لیں۔














رکشہ ڈرائیور کے اس ٹیلینٹ کو سراہنے کا سلسلہ سوشل میڈیا پر تا حال جاری ہے۔