LIVE

کاک پٹ میں خاتون کی تصویر پائلٹ کو مہنگی پڑ گئی

ویب ڈیسک
November 06, 2019
 

فوٹو: بشکریہ چائنہ ایوی ایشن ڈیلی

چین کی فضائی کمپنی ائیر گیلین کی پرواز میں کاک پٹ میں خاتون کی وائرل ہونے والی تصویر  پائلٹ کو مہنگی پڑ گئی۔

چینی میڈیا نے بتایا کہ یہ تصویر جنوری میں گیلین شہر سے یانگ زو شہر کے لیے جانے والی ائیر گیلین کی پرواز کے دوران لی گئی تھی جو رواں ہفتے انٹرنیٹ پر شیئر ہونے کے بعد خوب وائرل ہو گئی اور پھر ائیرلائن کی انتظامیہ نے اس پر کارروائی کی۔

وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ کے کمرے میں ایک مسافر کی کھانے پینے کے اشیاء کے ساتھ تصویر کھینچی گئی ہے۔

فوٹو: ایم ایس این

چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو کاک پٹ ( پائلٹ کا کمرہ) میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی۔

فضائی کمپنی ایئر گیلین نے ایک بیان میں کہا کہ پائلٹ فضائی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے جس کی وجہ سے ان پر جہاز اُڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث دیگر عملے کے ارکان کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے جب کہ اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال چینی کیریئر ڈونگھائی ائیر لائنز نے ایک پائلٹ کو 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو کاک پٹ کے اندر جانے کی اجازت دی تھی۔