LIVE

کراچی: ڈیفنس سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی کی بیٹی کی لاش برآمد

ویب ڈیسک
November 18, 2019
 

لڑکی کی شناخت 19 سالہ شفا کے نام سے ہوئی: فائل فوٹو

کراچی: ڈیفنس میں بنگلے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جو  پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز علی چانڈ کی بیٹی تھی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت میں ایک بنگلے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی تھی جس کی شناخت 19 سالہ شفا کے نام سے ہوئی۔

 پولیس کا کہنا ہے متوفیہ شفا چانڈ دختر ممتاز علی چانڈ رات کو سوئی تھی اور صبح اہل خانہ کے جگانے پر نہیں اٹھی جس پر ڈاکٹرکو بلایا گیا تو موت کی تصدیق ہوئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی موت طبعی ہے اور مرنے والی پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز علی چانڈ کی بیٹی تھی جن کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے۔

 پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی اور ورثاء میت آبائی علاقے رحیم یار خان لے گئے ہیں۔