LIVE

وزیراعظم کے بعد ن لیگی رہنماؤں نے ہزارہ موٹروے کا افتتاح دوبارہ کردیا

ویب ڈیسک
November 20, 2019
 

18 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کیا تھا البتہ منصوبے کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2014 میں رکھا تھا— فوٹو: فائل

ایبٹ آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے افتتاح کیے جانے کے بعد ن لیگ کے رہنماؤں نے دوبارہ ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنماؤں نے ایبٹ آباد تا شاہ مقصود انٹر چینج سابق وزیراعظم نواز شریف سے اظہار تشکر کی ریلی بھی نکالی۔

تقریب میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سردار اور نگزیب نلوٹھہ سمیت مقامی قیادت شریک تھی۔

افتتاحی تقریب میں سابق وفاقی وزیرسر داریوسف اور سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ن لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کے منصوبے کا جعلی افتتاح کیا۔

خیال رہے کہ 18 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کیا تھا البتہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2014 میں رکھا تھا۔

افتتاح کے موقع پر بھی ن لیگ کی جانب سے موٹر وے کے اطراف میں نواز شریف کے بینرز لگائے گئے تھے اور یہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر بینرز اتارے گئے تو سڑکیں بند کردی جائیں گی۔