LIVE

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

ویب ڈیسک
November 29, 2019
 

فوٹو: فائل

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول 25 پیسے اور مٹی کا تیل 83 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 90 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔