LIVE

کراچی میں ڈاکو دکان سے نقدی کے ساتھ مرغی کا گوشت بھی لے اڑے

قمر علی مستوئی
November 30, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکو دکان سے 80 ہزار روپے کے ساتھ مرغی کا 10 کلو گوشت بھی لے گئے۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مرغی کے گوشت کی دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں  3 ملزمان کو دکان میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلحے کے زور پر ملزمان دکان سے 80 ہزار روپے کے ساتھ 10 کلو مرغی کا گوشت بھی لے کر فرار ہوئے۔

 ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک ملزم نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ بھی پہنا ہوا ہے۔

ملزمان نے واردات کے دوران دکاندار اور وہاں کام کرنے والے ایک ملازم پر تشدد بھی کیا۔