پاکستان
Time 14 نومبر ، 2019

ٹماٹر کی فصل پر اسلحہ بردار پہرے دار تعینات


قیمتیں آسمان پر پہنچنے کے بعد ٹماٹر اور چلغوزے اسٹیٹس سمبل بن گئے اور اب ان کی چوری کے واقعات بھی عام ہو گئے ہیں۔

بدین میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چوروں نے ٹماٹر کے کھیتوں کا رخ کرلیا۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور سندھ کے ضلع بدین میں اس کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

بدین میں قیمتوں میں اضافے کے بعد چوروں نے بھی سونے چاندی کو چھوڑ کر کھیتوں سے ٹماٹر چوری کرنا شروع کردیا ہے۔ چوری کی وارداتوں میں اضافے کے بعد آبادگاروں نے اپنی فصل کی حفاظت کے لیے اسلحہ بردار پہرے دار تعینا ت کردیے ہیں۔

جیو نیوز السٹریشن

یاد رہے کہ کچھ روز قبل جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں چلغوزے کے گودام میں ڈکیتی کا انوکھا واقعہ پیش آیا اور ڈاکو سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چلغوزوں کی 23 بوریاں لوٹ کر لےگئے تھے۔

مزید خبریں :