LIVE

دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا لاکھوں ڈالرز میں فروخت

ویب ڈیسک
December 07, 2019
 

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک  آرٹ گیلری میں ’دیوار  پر ٹیپ سے چپکا کیلا‘ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یہ فن پارہ ایک اطالوی کامیڈین و آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان کا تھا جو میامی آرٹ بیزل میں ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز میں فروخت ہوا۔

فوٹو: بشکریہ مرر یو کے

آرٹسٹ ماریزیو کی یہ کلیکشن 3 ایڈیشنز پر مشتمل تھی جس میں سے 2 ایڈیشن فروخت ہو چکے ہیں جب کہ اس ایڈیشن کا ایک پیس بچا ہوا ہے، اور یہ پیس 1 لاکھ 50 ہزار ڈالرز میں فروخت ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔


آرٹ بیزل کے بانی ایمانیول پیروٹن کا اس پیس (دیوار پر ٹیپ سے چپکے ہوئے کیلے) کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’اس پیس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دیکھنے والوں کو بتاتا ہے کہ کیسے چیزیں دنیا کے گرد گھومتی ہیں۔‘