LIVE

کراچی میں چلتی ٹرین سے موبائل چھیننے کی انوکھی واردات

رانا جاوید
January 03, 2020
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی میں چلتی ٹرین سے موبائل چھیننے کی کوشش کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔

کراچی سے روانہ ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس کے دروازے پر کھڑا نوجوان اپنے موبائل سے ویڈیو بنا رہا تھا کہ ڈرگ روڈ کے قریب دوسری سمت سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے دروازے پر کھڑے چور نے موبائل چھیننے کی کوشش کی۔

چور جان جوکھوں میں ڈال کر چلتی ٹرین سے موبائل فون چھیننے میں ناکام رہا لیکن اس کا چہرہ موبائل فون میں ریکارڈ ہو گیا۔

چند روز قبل بھی کراچی میں چوری کی ایک انوکھی واردات کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور چوروں نے بریانی دینے کے بہانے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی جسے گھر کے مالک سے ناکام بنا دیا تھا۔