LIVE

پشاور: پولیس ناکہ بندی کے پاس دھماکا،ایک اہلکار سمیت 10 افراد زخمی

ویب ڈیسک
January 14, 2020
 

پولیس کے مطابق زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے کے بعد جمرود پشاور روڈ کو بند کردیاگیا ہے— فوٹو: اسکرین گریب

پشاور میں ضلع خیبر سے متصل پولیس ناکہ بندی کے پاس دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد جمرود پشاور روڈ کو بند کردیاگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں راہ گیر اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز ظہور احمد کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ناکہ بندی کے ساتھ خالی جگہ پر دیسی ساختہ مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ْ