LIVE

پیپلز پارٹی نے فیصل واوڈا سے استعفے کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک
January 16, 2020
 

فائل فوٹو

لاہور:   پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

پی پی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فیصل واوڈا نے فوج جیسے قومی ادارے کو متنازع بنانے کی کوشش کی،  وزیراعظم کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، پیپلزپارٹی نے قومی مفاد میں آرمی ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کی طرف سے 60 دنوں میں ڈیڑھ لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان دراصل سیاسی رشوت ہے، اس طرح کے اعلانات سے رشوت کا بازار گرم ہو گا۔

واضح رہےکہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں فوجی بوٹ لانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ان کے عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔