LIVE

نومولود بچوں کو اغوا کرکے گداگری کیلئے استعمال کرنے والا گینگ پکڑا گیا

طلحہ ہاشمی
January 17, 2020
 

پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں سرکاری اسپتال کے قریب کارروائی کرکے خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار کرلیے— فوٹو: فائل

کراچی میں نومولود بچوں کو اغوا کرکے گداگری  کے لیے استعمال کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔

پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں سرکاری اسپتال کے قریب کارروائی کرکے خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار کرلیے۔

ملزمان نومولود بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 بچے بھی بازیاب کرلیے۔