LIVE

شام کے صوبوں ادلب اور حلب میں روس کے فضائی حملوں میں 15 شہری جاں بحق

ویب ڈیسک
January 21, 2020
 

حلب میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ادلب اور حلب میں علیحدہ علیحدہ حملوں میں 7 افراد کی جانیں گئیں— فوٹو: اے ایف پی

شام کے صوبوں ادلب اور حلب میں روس کے فضائی حملوں میں 15 شہری جاں بحق ہو گئے۔

شامی مبصر تنظیم برائے انسانی حقوق نے دعویٰ کیا ہے کہ ادلب اور حلب میں مختلف مقامات پر روس نے فضائی بمباری کی۔

ایک فضائی حملے میں حلب میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ادلب اور حلب میں علیحدہ علیحدہ حملوں میں 7 افراد کی جانیں گئیں۔