LIVE

ویڈیو: ’بال گرل‘ کو گیند لگی تو رافیل نڈال نے کیا کیا؟

ویب ڈیسک
January 24, 2020
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری گرینڈ سلم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال کے بڑے پن نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

دنیائے ٹینس کے بڑے کھلاڑی نے بڑے پن کا مظاہرہ کرکے آسٹریلین اوپن میں سب کو حیران کردیا۔ میچ کے دوران ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا شاٹ بال گرل کو لگ گیا ۔

نڈال نے نہ صرف بچی کا درد محسوس کیا بلکہ بچی کے پاس گئے ، اس کی خیریت دریافت کی اور اسے پیار کرکے گلے بھی لگایا ۔

رافیل نڈال کے اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ان کے چاہنے والے ان کے اس سلوک کو بے حد پسند کررہے ہیں۔