LIVE

پولیس والے گاہک بن گئے، صدر قیمتیں پوچھتے رہے: انتظامیہ نے ماموں بنادیا

جنگ نیوز
January 27, 2020
 

فائل فوٹو

لاہور: انتظامیہ نے صدر مملکت عارف علوی کو ’ماموں‘ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزنگ اڈہ کے علاقے میں واقع یوٹیلیٹی اسٹور کے دورے پر لاہور پولیس نے اپنے ہی سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو گاہک بناکر سامان سے بھری ہوئی ٹرالیاں پکڑا دیں۔

صدر مملکت سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو عام گاہک سمجھ کر اشیائے ضروریہ کا معیار اور قیمتوں سے متعلق استفسار کرتے رہے۔

گاہک بنے اہلکار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سب اچھا کی رپورٹ دیتے رہے۔