LIVE

انڈر 19 ورلڈ کپ کی ہار برداشت نہ ہوئی، بھارتی کھلاڑی بنگلا دیشی کھلاڑیوں سے الجھ پڑے

ویب ڈیسک
February 10, 2020
 


انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کھانے کے بعد بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر آ گئے اور بنگلا دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ جھگڑے پر اتر آئے۔

جنوبی افریقا کے شہر پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ورلڈ چیمپئن بننے پر بنگلا دیشی کھلاڑی میدان میں جشن منا رہے تھے جو بھارتی کھلاڑیوں کو کسی صورت نہ بھایا اور بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر آ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی جشن مناتے بنگلا دیشی کھلاڑیوں سے الجھ رہے ہیں۔

اس سے پہلے کے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا جھگڑا الجھتا گراؤنڈ اسٹاف نے فوری طور پر پہنچ کر پیچ بچاؤ کرایا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو علیحدہ کیا۔