LIVE

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

ویب ڈیسک
February 12, 2020
 

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان کے علاقے تخت باہی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تخت باہی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق طیارے سے پائلٹ بحفاظت نکل گئے تھے اور طیارہ معمول کی کی تربیتی پرواز پر تھا۔

خیال رہے کہ 5 روز قبل 7 فروری کو بھی پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ شورکوٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا اور اس واقعے میں بھی پائلٹ محفوظ رہا تھا۔