LIVE

ایم سی سی کی ٹیم پاکستان اور بھارت کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھے گی

ویب ڈیسک
February 16, 2020
 

فوٹو: فائل/پی سی بی

پاکستان کے دورے پر آئی مالی بورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل ٹاکرا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایم سی سی کی ٹیم نے پاک بھارت کبڈی ٹاکرا دیکھنے کے خواہش کی جسے پی سی بی نے منظور کر لیا۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمار سنگا کارا کی قیادت میں ایم سی سی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھے گی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل آج پنجاب اسٹیڈیم میں ہو گا۔