پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا گیا۔
کارروائی کے دوران بھارتی ماہی گیروں کی 3 کشتیوں کو بھی قبضے میں لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق رواں ہفتے میں دوسری باربھارتی ماہی گیروں کی جانب سے سمندری حدودکی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد ماہی گیروں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔