LIVE

عمر شریف کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک
February 18, 2020
 

اسٹیج و ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار  عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں۔

اس ضمن میں پروموٹر ریحان صدیقی نےبتایا کہ عمر شریف کو  اُن کی بیٹی کے انتقال کا نہیں بتایا گیا ہے، انہیں صرف یہ بتایا  ہے کہ اُن کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے۔

ریحان صدیقی کا کہنا تھا کہ بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سُن کر عمر شریف نے امریکا میں پروگرام بھی منسوخ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور وہ لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔