LIVE

بونیر میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے چٹان مزدوروں پر آگری، 9 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
February 22, 2020
 

بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے مزدوروں پر چٹان آ گری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق  اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کا پہاڑ توڑنے کا کام جاری تھا کہ ایک چٹان نیچے مزدوروں پر آگری۔ 

چٹان مزدوروں پر گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 9 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ 

واقعے میں 5 مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ضلعی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

واقعے کے بعد کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ  دیگر اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔