LIVE

میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے

صنوویا چوہدری
March 04, 2020
 

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

سیکرٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز ریاض الدین نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ اور شیڈول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

فوٹو : جیو نیوز

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اس کے علاوہ سیکرٹری میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں 15 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کررکھا ہے۔