LIVE

کورونا وائرس سے بچنے کیلیے قوتِ مدافعت بڑھانے والے یہ پھل کھائیں

ویب ڈیسک
March 19, 2020
 

فائل فوٹو

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے حملے سے وہ لوگ محفوظ ہیں جن کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

اس لیے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے پھل کھائیں جو آپ کے قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط اور بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں۔ 

پپیتا:

پپیتے میں موجود وٹامن اے، سی اور ای ہمارے نظامِ قوتِ مدافعت کو طاقت بخشنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اگر آپ اس پھل کو اپنی خوراک میں شامل کریں گے تو اس سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا۔

بیریز:

معروف میڈیکل جرنل بی ایم جے میں 24 برس تک کی گئی تحقیق کے مطابق اسٹرابیری، رس بیری، بلوبیری اور بلیک بیری میں فلیونائڈ نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے، ساتھ ہی ان میں وافر مقدار میں وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

کینو: 

کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں موجود وائٹ سیلز کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ وائٹ سیلز  انفیکشن کا مقابلہ کرتا ہے اور قوت مدافعت کو  طاقت بخشتا ہے۔ 

کیوی:

کیوی میں بھی وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت بڑھانے میں کارآمد ہے، ساتھ ہی اس سے  وٹامن ای بھی حاصل ہوتا ہے جو جسم کے ٹی سیل کو بڑھاتا ہے اس کی مدد سے نظام قوت مدافعت بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔ 

نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی الرجی یا بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔