LIVE

وزیراعظم نے چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کردی

ویب ڈیسک
March 20, 2020
 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کردی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ میں نے چمن، سپین بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں، بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے اور افغانستان میں کیس رپورٹ ہونے کے بعد حکام نے چمن سے پاک افغان بارڈر کو گزشتہ ماہ بند کیا جس سے ہر قسم آمدو رفت بند کردی گئی۔