LIVE

کورونا کا خوف: مایا علی نے پورے گھر کی صفائی کر ڈالی

ویب ڈیسک
March 20, 2020
 

فوٹو: فائل

کورونا وائرس نے ہر انسان کو خوف میں مبتلا کردیا ہے اور اسی خوف کے پیشِ نظر اداکارہ مایا علی نے اپنے گھر کی صفائی کر ڈالی  تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

اداکارہ مایا علی گزشتہ دنوں شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے سلسلے میں امریکا گئی تھیں جہاں سے آنے کے بعد انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کروایا جو کہ خوش قسمتی سے منفی آیا۔

بعد ازاں اداکارہ نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خود اپنے گھر کی صفائی کی۔

مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شئیر کی تاکہ وہ اپنے چاہنے والوں کو بھی کورونا سے متعلق آگاہی کا پیغام دے سکیں۔


سوشل میڈیا پر مایا علی کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گھر کے دروازوں کے لاک، سوئچ بورڈز اور دیگر ایسی جگہیں جہاں زیادہ ہاتھ لگتے ہیں ان کو صاف کر رہی ہیں۔

مایا علی کی ویڈیو پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس نے اب پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس سے اب تک 10 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جب کہ دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔