LIVE

اداکار عدنان صدیقی امریکا سے واپسی پر سیلف آئسولیشن میں چلے گئے

ویب ڈیسک
March 20, 2020
 

اس سے قبل کوئی اور مجھ سے کہے تو میں خود 14 روز کے لیے کمرے میں بند رہوں گا، بطورشہری مجھے اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے: عدنان صدیقی— فوٹو:فائل 

معروف اداکار عدنان صدیقی امریکا سے وطن واپسی پر کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سیلف آئسولیشن پر چلے گئے۔

خیال رہے کہ امریکا کی تمام ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 100 سے تجاوز کرچکی ہے۔

عدنان صدیقی حال ہی میں امریکا کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کوئی اور مجھ سے کہے میں خود 14 روز کے لیے کمرے میں بند رہوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گھرکا بنا کھانا کھاؤں گا اور کسی سے بھی نہیں ملوں گا جبکہ تمام میٹنگز اسی کمرے سے ہوں گی۔

اداکار نے مزید کہا کہ بطور شہری مجھے اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ سماجی کارکن جبران ناصر بھی حال ہی میں امریکا سے وطن واپس لوٹے ہیں اور اس وقت سیلف آئسولیشن میں ہیں جبکہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا گیاہے۔