LIVE

کورونا سے متعلق آگاہی کیلیے پولیس کا 'باری برسی' گانے پر ڈانس

ویب ڈیسک
March 23, 2020
 

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کورونا وائرس سے متعلق دنیا بھر میں مختلف اداروں کی جانب سے لوگوں کو آگاہی دینے کا سلسلہ جاری ہے اور  اسی حوالے سے بھارت میں بھی کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانےکے انوکھے طریقے سامنے آ رہے ہیں۔

حال ہی میں ہولی کے تہوار کے موقع پر بھارتی ریاست ممبئی میں کورونا کا شیطانی پتلا بنا کر جلایا گیا تھا، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھارتی خواتین کا گانا 'کورونا بھاگ جا' بھی خوب وائرل ہوا تھا۔

بعد ازاں بھارتی ریاست کیرلا کے ایک شہر کی پولیس نے کورونا کے لیے حفاظتی اقدامات کی آگاہی کے لیے انوکھا انداز اپنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اب بھارتی ریاست پنجاب کی پولیس نے کورونا سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی پنجاب پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے 'باری برس' گانے پر ڈانس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی جس میں پولیس اہلکار ڈانس کے ساتھ لوگوں کو کورونا سے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہی ہے۔

ڈی جی پنجاب پولیس کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھاکہ 'پنجاپ پولیس کی جانب سے یہ پیغام سب کے لیے ہے، بار بار ہاتھ دھوئیں، گھروں میں رہیں اور سماجی دوری اختیار کریں'۔

پنجاب پولیس کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ 'ہماری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ اس ویڈیوکو شیئر کریں تا کہ تمام تر لوگوں تک کورونا سے متعلق آگاہی پیغام پہنچے'۔

خیال رہے کہ خطرناک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں ساڑھے 14 ہزار تک پہنچ چکی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے۔