Time 22 مارچ ، 2020
دلچسپ و عجیب

کورونا کے باوجود شادی کی تقریب، جوڑے کے خصوصی حفاظتی اقدامات

فوٹو: بشکریہ اے این آئی ٹوئٹر 

چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس نے دنیا کے تقریباً تمام ممالک کو متاثر کیا ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے بیشتر ممالک میں اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے باوجود بھی بھارت میں حال ہی میں ایک شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جوڑے نے اپنے خاص دن کے موقع پر خصوصی حفاظتی اقدامات اٹھائے۔

بھارتی ریاست مہارشٹرا میں حال ہی میں ایک شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں دلہا دلہن کے علاوہ شرکت کرنے والے مہمانوں نے بھی فیس ماسک پہن رکھے تھے۔

فوٹو: بشکریہ اے این آئی ٹوئٹر 

بھارتی میڈیا کے مطابق اس شادی کی تقریب میں 50 لوگوں نے شرکت کی تھی جنہیں جوڑے کی جانب سے ماسک بھی دیئے گئے تھے۔

علاوہ ازیں تقریب میں کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے میزوں پر سینیٹائزرز بھی رکھے گئے تھے جب کہ مہمانوں کو شادی میں پیک کھانا دیا گیا۔

فوٹو: بشکریہ اے این آئی ٹوئٹر 

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 315 تک جا پہنچی ہے اور وہاں اب تک 4 افراد موذی وبا کے باعث ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ وائرس سے 13 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہیں۔ 

مزید خبریں :