Can't connect right now! retry

بھارتی پولیس کی کورونا سے بچاؤ کیلیے انوکھی آگاہی مہم، ویڈیو وائرل

بھارتی پولیس کا کورونا سے بچاؤ کی آگاہی فراہم کرنے کا انوکھا طریقہ—فوٹو فائل 

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہیں اور ایسے میں بھارتی پولیس نے آگاہی کے لیے دلچسپ انداز اپنایا ہے۔

بھارتی ریاست کیرلا کے ایک شہر کی پولیس نے کورونا کے لیے حفاظتی اقدامات کی آگاہی کے لیے انوکھا انداز اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار رقص کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

اس دوران تمام اہلکاروں نے اپنے چہروں کو ماسک سے بھی ڈھکا ہوا ہے۔

اس سے قبل بھارتی خواتین کا ’کورونا بھاگ جاؤ‘ گانا بھی وائرل ہوا تھا، اس کے علاوہ  ہولی کے تہوار کے موقع پر بھی ممبئی میں کورونا وائرس کو ایک شیطان تصور کر کے اس کا پتلا بنا کر بھی جلایا گیا۔

کورونا وائرس نے بھارت کو  بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جہاں اب تک 170 افراد متاثر اور 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM