LIVE

ڈالر کی قدر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر نیچے آگئی

ویب ڈیسک
March 27, 2020
 

کاروباری دن میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 4 روپے اضافے سے 169 روپے تک پہنچ گئی تھی— فوٹو : فائل

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں سست ہیں تاہم ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا لیکن پھر نیچے آگیا۔

انٹر بینک میں جمعے کے روز ملک میں ڈالر کی خریداری کا رجحان رہا۔ کاروباری دن میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 4 روپے اضافے سے 169 روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر کم ہوکر 165 روپے 54 پیسے پر بند ہوئی۔