LIVE

خیبر پختونخوا: کورونا سے خاتون کے انتقال پر پورا گاؤں قرنطینہ قرار

ویب ڈیسک
March 28, 2020
 

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں انتقال کر جانے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پورے گاؤں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ کے مطابق لوئر دیر میں انتقال کرجانے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پورے گاؤں کو قرنطینہ قرار دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ببتایا کہ گاؤں میں  آمد ورفت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور کسی بھی شخص کو علاقے سے باہر جانے یا اندر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 180 ہوگئی ہے جس میں سے 2 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 3 ہے۔